پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے زیر اہتمام چوہدری لطیف اکبر کی سربراہی میں سانحہ کار ساز کی یاد میں ریلی کا انعقاد

منگل 18 اکتوبر 2016 16:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) ملک بھر کی طر ح آزادکشمیر میں بھی سانحہ کارساز میں جاں بحق ہونے والے 170 افراد کی 9 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی دارلحکومت میں چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی شہر بھر میں ریلی نے چکر لگائے تفصیلات کے مطابق سانحہ کارساز کی آج 9ویں برسی ملک بھر میں منائی گئی اس حوالے سے پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے زیراہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔

ریلی پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ سے شروع ہوئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی دربارعالیہ سائیں سہیلی سرکار پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی کی قیادت آزادکشمیر کے سابق وزیرخزانہ اور پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے جنرل سیکرٹری چوہدری لطیف اکبر نے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے رہنما شوکت جاوید میر ٬مبار حیدر اسد حبیب اعوان ٬جہانگیر مغل ٬تنویر قریشی ٬چن شاہ ٬راجہ بشارت ٬الیاس اعوان ٬مبشر منیر اعوان ٬قلب عباس ٬پرویز مغل ٬جنید چغتائی ٬شائق گیلانی ٬عدنان اعوان ٬شوکت عزیز اظہر شیخ وقار نزیر ٬بشیر اعوان٬شوکت خاکسار ٬راجہ پروز ٬خواجہ عزیز ٬چوہدری مراد ٬سردار خرم ٬سردار دانش ٬ریلی میں شریک ہوئے ٬اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ٬چوہدری لطیف اکبر ٬شوکت جاوید میر ٬مبارک حیدر اسد حبیب اعوان ٬جنانگیر مغل ٬قلب عباس ٬الیاس اعوان مبشر منیر اعوان ٬ودیگر مقرین کا کہنا تھا کہ بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی نے اپنی چار نسلوں کو پاکستان پر قربان کردیا ہے٬سانحہ کار ساز کے شہدا کو ہمشة یاد رکھا جائے گا پیپلزپارٹی کا مقابلہ ٹوکا فورس اور ڈندابردار فورس نہیں کر سکتے ٬ہم نے جموریت کے لیئے بہت کچھ برداش کیا کسی کو پاکستان کا ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دہیں گے ملک کے لیئے قربانی دی ہیں اور دیتے رہیں گے کسی کو اپنے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے ٬حکومت اپنا قبلہ دروست کر لے کچھ لوگ ہماری خاموشی سے فائدہ اٹھانا چاتے ہیں ٬یہ لوگ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا مقابلہ نہین کر سکیں گے 2018 کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر عوامی محرمیوں کا ازالہ کریں گئی۔

بلاول بھٹو زرادی دنیا کے کم عمر وزیراعظم ہونگے۔محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پاکستان کی خاطر اپنی جان کا نظرانہ پیش کر کے ہمیشہ کیلئے امر ہو گئی ہیں۔