چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے چینی سفیرسن ویڈونگ کی ملاقات
ملاقات میں سی پیک،پانامالیکس اوردھرنے کی وجوہات پرتبادلہ خیال،عمران خان نے چینی سفیر کو اپنے تعاون کا یقین بھی دلایا،احتجاج کامقصدملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنانہیں،عمران خان۔۔سیاسی طورپرمستحکم پاکستان ہی ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے۔چینی سفیر
ثنااللہ ناگرہ منگل 18 اکتوبر 2016 16:32
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اکتوبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے چینی سفیرسن ویڈونگ نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے اموراورسی پیک منصوبے پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق آج اسلام آباد میں عمران خان نے چینی سفیر سے ملاقات میں اسلام آبادمیں دھرنے سے متعلق مختلف معاملات اورپانامالیکس ایشوپر بھی بات چیت کی۔
اس موقعہ پرعمران خان نے چینی سفیرسن ویڈونگ کو حکومت کے خلاف دھرنے کی وجوہات سے متعلق مکمل آگاہ کیا۔عمران خان اورچینی سفیر کی ملاقات کے دوران پانامالیکس ایشوز اورنوازشریف کی کرپشن کے معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دھرنے کے دوران چینی سفیر کو اپنے تعاون کا یقین بھی دلایا۔(جاری ہے)
عمران خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جاری چینی منصوبوں کی کامیابی سے تکمیل کے خواہاں ہیں۔
سی پیک گیم چینجرمنصوبہ ہے۔سی پیک پر ہماری مکمل حمایت حکومت کوحاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارےاحتجاج کامقصدملک میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنانہیں ہے۔حکومت ہمارےاحتجاج کےبارےمیں منفی پروپیگنڈا کررہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا دھرنا کرپشن کے خلاف اور احتساب کے لیے ہے۔سی پیک پر خیبرپختونخوا حکومت کی تحفظات کو سنجیدگی سے لیا جائے.چینی سفیرنے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ سیاسی طور پر مستحکم پاکستان ہی ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.