اسلام آباد احتجاج، ایک دن میں کارکنوں نے چار کروڑ روپے جمع کر ڈالے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 18 اکتوبر 2016 16:23

اسلام آباد احتجاج، ایک دن میں کارکنوں نے چار کروڑ روپے جمع کر ڈالے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اکتوبر 2016ء) : اسلام آباد احتجاج کے لیے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے ویڈیو پیغام میں اپنے کارکنوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اس احتجاج کے لیے اپنی جیب سے کم از کم سو، سو روپے دیں جس پر کارکنوں نے کپتان کی اپیل پر لبیک کہا۔

(جاری ہے)

کپتان کے کھلاڑیوں کے جوش کا یہ نتیجہ نکلا کہ ایک ہی دن میں پارٹی فنڈ میں 4 کروڑ روپے اکٹھے ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ کارکنوں سے فنڈز دینے کی اپیل پر دبئی میں موجود عمران خان کے ایک کارکن نے 50 ہزار روپے کو فنڈ فوری طور پر پارٹی کو بھجوادیا ۔ جس کے بعد پی ٹی آئی کے پارٹی فنڈ میں 4 کروڑ روپے سے زائد رقم جمع ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے دو نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :