آزادکشمیر میں تعمیروترقی اورمعاشی خوشحالی کی نئی روشن صبح کا آغاز ہونے والا ہے٬ چوہدری شہزاد محمود

منگل 18 اکتوبر 2016 16:42

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2016ء) ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری شہزاد محمود نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کابینہ کے تاریخ ساز فیصلوں سے آزادکشمیر میں تعمیروترقی اورمعاشی خوشحالی کی نئی روشن صبح کا آغاز ہونے والا ہے۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت آزادکشمیر کو خودکفیل بنانے کے مشن پر گامزن ہے ۔ کابینہ کے فیصلوں سے ریاست کی معاشی حالت میں بہتری آئے گی ۔

کابینہ کے فیصلوںکو مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کی مکمل حمایت حاصل رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاںصحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ مسلم لیگ نے اپنی منشور پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے اب تبدیلی نام سے نہیں بلکہ کام سے شروع ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے سخت فیصلے کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ریاست ترقی٬خوشحالی اور عوامی فلاح وبہبود کے اقدامات میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر میں ریاست کی معیشت میںبہتری لانے کے لیے اپنی ذات سے کفایت شعاری کا آغاز کر کے ثابت کر دیا ہے کہ انہیں ریاست تعمیروترقی سے اور خوشحالی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔انہوں نے کہا مسلم لیگ(ن) کی حکومت ریاست کی تقدیر بدل کر رکھ دے گی اور لوگ حقیقی تبدیلی محسوس کریں گے۔ریاستی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد سے نظام میں بہتری آنا شروع ہوگی اور ریاست اداروں کا وقار بلندگا۔