اسلامی نظریاتی کونسل آزاد جموں وکشمیر کا 93واں باقاعدہ اجلاس 17نومبر کو سپریم کورٹ بلڈنگ مظفرآباد میں ہو گا

منگل 18 اکتوبر 2016 16:42

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2016ء) چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جسٹس محمد اعظم خان کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل آزاد جموں وکشمیر کا 93واں باقاعدہ اجلاس 17نومبر بروز جمعرات کو صبح 10بجے سپریم کورٹ بلڈنگ مظفرآباد میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فاضل اراکین مفتی سید کفایت حسین نقوی ٬ علامہ سید غلام یاسین شاہ گیلانی ٬ مولانا محمد امتیاز صدیقی ٬ مولانا محمد اسحاق خان مدنی ٬ مولانا محمد خورشید خان ٬ مولانا قاری عتیق الرحمان ٬ چوہدری منصف داد ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر محمد اقبال مجددی کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :