بھمبر٬کشمیر اسٹوڈنٹس فریڈم موومنٹ 27 اکتوبر کو اقوام متحدہ کے مبصر دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی

منگل 18 اکتوبر 2016 16:28

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2016ء) 27اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر کشمیر اسٹوڈنٹس فریڈم موومنٹ بھارت کے ریاست جموں وکشمیر پر جابرانہ تسلط کیخلاف راولپنڈی میں اقوام متحدہ کے مبصر دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی ان خیالات کااظہار کشمیر اسٹوڈنٹس فریڈم موومنٹکے مرکزی راہنما چوہدری وسیم نذر ٬چوہدری محمد وقاص اور ذیشان مصطفی نے اپنے مشترکہ بیان میں انہوںنے کہاکہ 27اکتوبر کو بھارت نے ریاست کے ایک بڑے حصے پر جابرانہ قبضہ کیا پوری کشمیری قوم 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طو رپر منائے گی KSFM٬27اکتوبر کو راولپنڈی میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :