مظفرآباد٬مریضوں کو ریفر کرنے کا تناسب ٬آزادکشمیر پورے ملک پر بازی لے گیا ٬روزانہ سینکڑوں کی تعدادمیں مریض ایبٹ آباد اور راولپنڈی ریفر

منگل 18 اکتوبر 2016 16:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2016ء)مریضوں کو ریفر کرنے کا تناسب ٬آزادکشمیر پورے ملک پر بازی لے گیا ٬روزانہ سینکڑوں کی تعدادمیں مریضوں کو ایبٹ آباد٬راولپنڈی ریفر کیا جا رہا ہے ٬آزادکشمیر کے تین بڑے شہروں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو صحت کی سہولیات دستیاب نہیں٬مظفرآبادمیں دو بڑے ہسپتال موجود ہونے کے باوجود روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کو ریفر کر دیا جاتا ہے ٬آزادکشمیر کے اندر اس وقت تین میڈیکل کالجز بھی موجود ہیں جہاں ملک بھر سے آنے والے ماہر پروفیسرز خدمات سر انجام دے رہے ہیں مگر چھوٹی سے لیکر بڑی بیماری کے مریضوں کو ایبٹ آباد اور راولپنڈی ریفر کر دیا جاتا ہے ٬اس کے برعکس ایبٹ آباد میں صرف ایک ایوب میڈیکل کالج ہے جہاں کے پروفیسرز ہزارہ ڈویژن ٬کے پی کے ٬گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے میںمصروف عمل ہیں ٬آزادکشمیر کی آبادی کو میڈیکل کالجز میں موجود پروفیسرز سے استفادہ حاصل نہ ہو سکاجب کہ اس وقت آزادکشمیر کے ہسپتالوں میں ادویات کی بھی شدید قلت ہے ٬عوامی حلقوں نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر ٬چیف سیکرٹری سلطان سکندر راجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پروفیسرز کو کالج پر لگایا جائے اور مریضوں کو ریفر کرنے کا سلسلہ بند کروایا جائے۔