مسلم لیگ (ن)عوامی جماعت جس نے بر سر اقتدار آتے ہی میرٹ اور گڈ گورننس کی نئی مثال قائم کردی ہے ‘صدر جماعت و وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد خط میں تعمیر وترقی کا انقلاب برپا ہو گا

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے رہنمائوں چوہدری شیراز اور چوہدری خادم کا مشترکہ بیان

منگل 18 اکتوبر 2016 15:16

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے رہنمائوں چوہدری شیراز اور چوہدری خادم آف ڈھیرچوہدریاں اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ایک عوامی جماعت جس نے بر سر اقتدار آتے ہی میرٹ اور گڈ گورننس کی نئی مثال قائم کردی ہے صدر جماعت و وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد خط میں تعمیر وترقی کا انقلاب برپا ہو گا ‘مخالفین ن لیگ کی بھرتی ہوئی مقبولیت اور دانشمندانہ فیصلوں پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں انشاء اللہ مسلم لیگ ن آزاد خطہ میں پانچ سال پورے کرتے ہوئے آزاد کشمیر کو ایک مثالی اور سٹیٹ ماڈل خطہ بنا کر دم لی گی ۔

انہوں نے کہا کہ ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمدسعید نے الیکشن میں جو وعدے کیے تھے وہ ضرور پورے کیے جائیں گے عوام صبر رکھیں کوئی بھی کام راتوں رات نہیں ہوتا اہلیان میرپور کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجلی ٬پانی ٬سوئی گیس اور دیگر مسائل کو حل کرنا مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے سابق پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے لوٹ مار کرتی رہی جس کی وجہ سے آج پورے آزادکشمیر میں مسائل گھمبیر ہو چکے ہیں جس حل کرنے کے کچھ وقت لگے گا عوام صبر رکھیں انشاء اللہ ان کے مسائل ان کی دہلیزپر حل ہو نگے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم صدر جماعت راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ممبر اسمبلی چوہدری محمد سعید کو کابینہ کا حصہ بنائیں تاکہ کارکنان میں پائی جانے والی بے چینی دو ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :