مظفر آباد‘ ڈینگی سے بچائو کی آگاہی مہم دیہاتوں میں پہنچ گئی

محکمہ صحت کے زیراہتمام یونین کونسل کائی منجہ کے مختلف سکولز میں آگاہی بارے لیکچر دیئے گئے ٬عوام کاخیر مقدم

منگل 18 اکتوبر 2016 15:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) ڈینگی سے بچائو کی آگاہی مہم دیہاتوں میں پہنچ گئی ٬ محکمہ صحت کے زیراہتمام یونین کونسل کائی منجہ کے مختلف سکولز میں آگاہی بارے لیکچر دیئے گئے ٬عوام کاخیر مقدم٬ تفصیلات کے مطابق ڈینگی سے بچائو کے لیے محکمہ صحت آزادکشمیر نے آگاہی مہم شروع کررکھی ہے٬ اسی مہم کے سلسلہ میں بی ایچ یودچھور میراں کے میڈیکل افسر ڈاکٹر لیاقت دکھی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر سرد ار ظہور افسر عباسی ٬ میڈم شاہدہ ودیگر نے یونین کونسل کائی منجہ میںڈینگی سے بچائو بارے آگاہی مہم کاانعقاد کیا۔

(جاری ہے)

یونین کونسل کائی منجہ کے مختلف تعلیمی اداروں بوائز ہائی سکول دچھورمیراں ٬ گرلز ہائی سکول دچھورمیراں٬ پرائمری سکولز موئیاں سیداں٬ پھنڈگراںسمیت دیگر سکولوں میں ڈینگی سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر سے آگاہی فراہم کی گئی ٬ سکولوں کے طلبہ وطالبات کوعلاقے میں تعینات محکمہ صحت کے ملازمین نے لیکچر دیئے ٬ عوام علاقہ یونین کونسل کائی منجہ نے محکمہ صحت کے اس اقدام کاخیرمقدم کرتے ہوئے دکھی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ظہور افسر عباسی ٬ ڈاکٹر لیاقت سمیت متعلقہ اہلکاران کاشکریہ ادا کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :