آزاد خطہ کے اندر مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں گڈ گورننس میرٹ کی بالا دستی اداروں کو فعال اور مضبوط کرنا مالیاتی ڈسپلن سمیت تعمیر وترقی کے لیے انقلابی اقدامات شروع کیے ہیں

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے نوجوان مرکزی رہنماء اور حلقہ نمبر چار کھاوڑہ کے صدر راجہ شوکت اقبال کا بیان

منگل 18 اکتوبر 2016 15:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے نوجوان مرکزی رہنماء اور حلقہ نمبر چار کھاوڑہ کے صدر راجہ شوکت اقبال نے کہا ہے کہ آزاد خطہ کے اندر مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں گڈ گورننس میرٹ کی بالا دستی اداروں کو فعال اور مضبوط کرنا مالیاتی ڈسپلن سمیت تعمیر وترقی کے لیے انقلابی اقدامات شروع کیے اس کی ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے ن لیگ کے کارکنان کرپشن سے فری معاشرے کے قیام اور گڈ گورننس کے لیے راجہ فاروق حیدر خان کے ہاتھ مضبوط کریں وزیراعظم کو ماضی کی حکومتوں کا گند صاف کرنے کے لیے ایک وقت چاہیے 22ارب روپے کا خسارہ ن لیگ کو تحفہ میں ملا ہے ماضی میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے اداروں کو تباہ کیا پہلے سے موجود تعلیمی نظام کو ٹھیک کرنے کے بجائے تعلیمی پیکج کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنایا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلط کاریوں کے باعث خطہ کے عوام نے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ دے کر راجہ فاروق حیدر کی قیادت پر جو اعتماد کیا گیا وزیراعظم لوگوں کی خواہشات کا نہ صرف احترام کریں گے بلکہ عوام سے کیے گئے وعدے بھی پورے کریں گے خود وزیراعظم دیانت دار بااصول باکردار سیاستدان ہیں ان کا دامن کرپشن سے پاک ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اقتدار میں آتے ہیں کرپشن زدہ لوگوں پر ہاتھ رکھا ہے۔

وہ برادری ازم علاقائی ازم کے خلاف مساویانہ بنیادوں پر لوگوں کے کام کریں گے کسی سے کوئی انتقام نہیں لیتے تاہم کرپٹ مافیا کو معاف نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کا نظام تباہ حال ہے آفیسران اپنی اپنی من مانیاں کرتے رہے اساتذہ سکولوں میں جانے کے بجائے سیاست کرتے رہے اس نظام کو بہتر بنانے کے لیے نئی تعلیمی پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کارکن جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی قربانیاں اپنی جگہ جب ریاست کا اور اداروں کا نظام ٹھیک ہو جائے گا تو کارکنوں کے کام بھی ہونگے اور لوگوں کے مسائل بھی حل ہونگے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں بھی ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی اور نچلی سطح پر اس نظام کے آنے سے خود بخود کام ہونگے۔

متعلقہ عنوان :