بھارت اور بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر رکھی ہے ‘گزشتہ 7دہائیوں سے جاری جدوجہد آزادی سے طاقت سے دبانے کیلئے مسلمانان کشمیر کا قتل عام شروع کیا ہوا ہے

مسلم لیگ(ن)خواتین ونگ ضلع ہٹیاں بالا کی سیکرٹری جنرل جویریہ حسن اعوان کا بیان

منگل 18 اکتوبر 2016 15:14

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ(ن)خواتین ونگ ضلع ہٹیاں بالا کی سیکرٹری جنرل جویریہ حسن اعوان نے کہا کہ بھارت اور بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر رکھی ہے اور گزشتہ سات دہائیوں سے جاری جدوجہد آزادی سے طاقت سے دبانے کیلئے مسلمانان کشمیر کا قتل عام شروع کیا ہوا ہے طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو زیادہ دیر تک نہیں دبایا جا سکتا بھارت کی دہشت اور بربریت اور ڈھائے جانے والے مظالم کشمیریوں کے دلوں سے جذبہ آزادی کو کسی طور ختم نہیں کر سکتی اوڑی کا واقعہ بھارت سرکار کا ٹوپی ڈرامہ ہے جسے مقبوضہ وادی میں جاری ظلم و ستم سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے رچایا گیا ہے بھارت کا سیکولر ازم ایک ڈھونگ ہے بھارت کے چہرے پر سے نقاب اتر چکا ہے بھارت سرکار نے اڑی کا ٹوپی رچا کر مقبوضہ وادی سے عالمی توجہ ہٹانے کی بھونڈی سازش کی ہے جس کی ہم زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ حق خود ارادیت کے حصول ٬بھارتی وحشت اور بربریت کے خاتمے٬مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے افواج پاکستان اور کشمیری مسلمانوں کے پشت بان ہیں خطہ آزاد کشمیر بھارت اور بھارتی افواج کا قبرستان ثابت ہو گا مسلم لیگ (ن) ہی تحریک آزادی کشمیر کی نگہبان ہے انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) ہی تحریک آزادی کو منتقی انجام تک بھی پہنچائے گی مسلم لیگ (ن)سے وابستہ کشمیر کا بچہ بچہ پاک افواج کانہ صرف پشت بان ہے بلکہ تحریک آزادی کشمیر کا ہراول دستہ بھی ہے بیس کروڑ عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :