آل جموں کو کشمیر جمعیت علما ء اسلام کو نظریہ پاکستان اور پاکستان میں اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے قائم دفاع پاکستان کونسل کی سپریم کونسل کا رکن نامزد کردیا گیا

منگل 18 اکتوبر 2016 15:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) آل جموں کو کشمیر جمیعت علما ء اسلام کو نظریہ پاکستان اور پاکستان میں اسلامی اقدار کے تحفظ کے لیے قائم دفاع پاکستان کونسل کی سپریم کونسل کا ممبر نامزد کردیا گیا۔بیس اکتوبر کو اسلام آباد میں دفاع پاکستان کونسل کے چئیر مین مولانا سمیع الحق کی جے یو آکے مرکزی امیر مفتی رویس خان ایوبی اور جنرل سیکرٹری مولانا قاضی محمود الحسن اشرف کو اجلاس میں شرکت کی خصوصی دعوت۔

تفصیلات کے مطابق ریاست کی سب سے قدیمی دینی و سیاسی جماعت آل جموں کشمیر جمیعت علما اسلام کو پانچ اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقدہ سربراہی اجلاس (جس میں مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم پر غور کیا جا نا تھا ) میں خصوصی طور پر بطور مبصر مدعو کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جس میں مرکزی امیر مفتی رویس خان ایوبی جنرل سیکرٹری مولانا قاضی محمود الحسن اشرف ٬ضلع راولپنڈی کے امیر ٬قاری عبد الرئوف عثمانی ٬ضلع مظفراباد کے امیر مفتی اختراور مولانا زکا الرحمن نے شرکت کی تھی۔

جس میں کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بھر پور احتجاج کا فیصلہ کیا گیاتھا۔کونسل کی طرف سے چھ نومبر کو کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے مرکزی پروگرام کیا گائے گا۔آل جموں کشمیر جے یو آئی پہلے ہی چوبیس اکتوبر کو مظفرابا دمیں نظام مصطفی و عزم آزادی کشمیر کانفرنس کااعلان کرچکی ہے۔جبکہ ستائیس اکتوبر کو دنیا بھر میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیا منایا جائے گا۔