ہندوستان جبر و استبداد اور استعماری ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کشمیر کو دبا نہیں سکتا ‘عالمی امن کے ٹھیکیداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ‘بھارت اور پاکستان جوہری طاقتیں ہیں کسی بھی لمحے مقبوضہ کشمیر کی سلگتی چنگاری ایٹمی جنگ بھڑکا سکتی ہے

جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے نائب امیر و چیئرمین کل جماعتی کانفرنس مظفرآباد شیخ عقیل الرحمان کا کارنر میٹنگ سے خطاب

منگل 18 اکتوبر 2016 15:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و چیئرمین کل جماعتی کانفرنس مظفرآباد شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہندوستان جبر و استبداد اور استعماری ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کشمیر کو دبا نہیں سکتا ٬عالمی امن کے ٹھیکیداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ٬بھارت اور پاکستان جوہری طاقتیں ہیں کسی بھی لمحے مقبوضہ کشمیر کی سلگتی چنگاری ایٹمی جنگ بڑھکا سکتی ہے ٬بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ پوری دنیا کو متاثرکرے گی ٬عالمی برادری اس سنگین صورت حال کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان بنیادی اور پیدائشی حق فراہم کرنے کی ذمہ داری پوری کرے٬ان خیالات کااظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا٬انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے مظفرآباد میں تمام سرگرمیاں متفقہ اور مشترکہ طور پر کی جائیں گئیں تا کہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو حوصلے کا پیغام ملے اوربھارت کو بھی باور کرایا جائے کہ ہم یک زبان اور یکجان ہیں ٬انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر 8لاکھ قابض افواج بدترین ریاستی دہشت گردی کی مرتکب ہورہی ہیں انسانی حقوق پامال کیے جارہے ہیں خواتین اور بچوں کو ٹارگٹ کر کے شہید کیا جارہا ہے ٬پیلٹ گن جیسے ممنوعہ ہتھیاروں کے ذریعے کشمیریوں کا قتل عام اور بینائی سے محروم کیا جارہا ہے عالمی انسانی حقو ق کی تنظیمیں اور ادارے اس کا نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اگر دوہرا معیار ترک نہیں کرے گی تو دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا دنیا میں امن کے قیام کا راستہ کشمیر اور فلسطین سے ہو کر گزرتا ہے جب تک یہ مسائل حل نہیں ہوں گے اس وقت تک دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا