خواجہ ناظم الدین کی 52ویں برسی 22اکتوبر کو منائی جائے گی

منگل 18 اکتوبر 2016 13:44

فیصل آباد۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2016ء) پاکستان کے دوسرے گور نر جنرل و وزیر اعظم اور تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما خواجہ ناظم الدین کی 52ویں برسی 22اکتوبر بروز ہفتہ کو منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ ٬ تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ٬ نظریہ پاکستان فائونڈیشن سمیت مختلف سرکاری ٬ غیر سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومتوں ٬ ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی تقریبات ٬ کانفرنسز ٬ سیمینارز ٬ مذاکروں ٬ مباحثوں وغیرہ کا انعقاد کیا جائیگا ۔مرحوم کی برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامز نشر کریگا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :