کابینہ نے تاریخ ساز فیصلہ جا ت کر کے ریاست کو معاشی طورپر مستحکم کرنے کے لیے پہلا قدم رکھا ہے‘رہنماء مسلم لیگ (ن)

کابینہ نے فیصلوں سے آزادکشمیر خوشحالی اور تعمیروترقی کے فاسٹ ٹریک پر آجائیگا اور ایک نئی روشن صبح کا آغاز ہوگا

منگل 18 اکتوبر 2016 13:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2016ء)مسلم لیگ(ن) آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر چوہدری منظور احمد٬ضلعی صدر ڈاکٹر راجہ عارف٬ضلع جہلم ویلی کے صدر فرید خان٬ اعظم رسول٬ آصف مصطفائی٬صدر حلقہ دو الیاس اعوان٬ سیکرٹری جنرل حلقہ دو راجہ کبیر خان٬ ضلعی صدر یوتھ ونگ فواد گیلانی٬ سماجی رہنما راجہ آفتاب فرید٬ راجہ بشیر ایڈووکیٹ ٬راحت فاروق ایڈووکیٹ٬ کوب الصباح روحی ایڈووکیٹ٬ سماجی رہنما نثارہ عباسی ودیگر نے کہا ہے کہ کابینہ نے تاریخ ساز فیصلہ جا ت کر کے ریاست کو معاشی طورپر مستحکم کرنے کے لیے پہلا قدم رکھا ہے۔

کابینہ کے مثبت فیصلوں سے تبدیلی زمین پر نظر آنا شروع ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے نئے تعمیر ہونے والے وزیر اعظم ہائوس کو استعمال نہ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے ضرورت سے زیادہ تعمیر ہونے والی بلڈنگ کو استعمال نہ کرنے کا بہترین فیصلہ کرکے کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے فیصلوں سے آزادکشمیر خوشحالی اور تعمیروترقی کے فاسٹ ٹریک پر آجائیگا اور ایک نئی روشن صبح کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کے ان تاریخ ساز فیصلوں کی مکمل تائید وحمایت کرتے ہیں اور وزیر اعظم آزادکشمیر کو یقین دلاتے ہیں کہ مسلم لیگ(ن) کے کارکن ان کے ہر فیصلے کو سراہتے ہیں اور اسکی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر ریاست کو معاشی ترقی اور خوشحالی کی طرف لے کر جانا چاہیے اس لیے انکا ہر مشکل فیصلہ ہمیں منظور ہے۔وزیر اعظم کو یقین دلاتے ہیں کہ کابینہ نے جو فیصلے کیے ہیں ان پر مسلم لیگ(ن) کے کارکن مطمئن ہیں اور اس توقع کااظہار کرتے ہیں کہ ان فیصلوں پر عملدرآمد سے ریاست میںمعاشی ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور یہ فیصلے ریاست کو خود کفالت کی جانب گامزن کرنے کے لیے پہلا قدم ثابت ہونگے۔