آل جموں وکشمیرسوسائٹی کے انتخابات مکمل

منگل 18 اکتوبر 2016 12:46

پشاور۔18اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2016ء)خیبرپختونخوا میں مقیم کشمیری برادری کی فلاح وبہبود کیلئے آل جموں وکشمیر سوسائٹی کے انتخابات مکمل ہوگئے‘ محمدجلیل اشرف سرپرست اعلیٰ ‘ارشد محمود میر چیئرمین جبکہ صوفی ارشد بشیر کو صدر اور محمدرضوان بٹ کو جنرل سیکرٹری چن لیاگیا‘ اس سلسلے میں پشاور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام عہدیداروں اور اراکین نے بھرپور شرکت کی‘ اجلاس میں سوسائٹی کی کارکردگی اور ان کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی‘ اس موقع پر پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں مقیم کشمیریوں کو درپیش مسائل کو ضروریات سے متعلق ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی جو صوبائی حکومت اور آزادجموں وکشمیر کی حکومتوں سے رابطے کرے گی‘آل جموں وکشمیر ویلفیئر سوسائٹی خیبرپختونخوا کے لئے نئی کابینہ کیلئے متفقہ طورپر عہدیداروں کا چنائو عمل میں لایاگیا‘ جس کے مطابق محمد جلیل اشرف سرپرست اعلیٰ ارشد محمود میر چیئرمین جبکہ وائس چیئرمین ارشاد احمد ‘صدر صوفی ارشد بشیر ‘سیئر نائب صدر قاسم خان اعوان ‘جنرل سیکرٹری محمدرضوان بٹ ‘ایگزیکٹیو کونسل چیئرمین فقیر حسین ‘ایڈوائزر محمدوانی اور آفس سیکرٹری محمدشکیل لون شامل ہیں۔