ْامریکہ افغانستان میں ڈبل گیم کھیل رہاہے٬طالبان کو جنگ سے شکست نہیں دی جاسکتی :حامد کرزئی

منگل 18 اکتوبر 2016 12:34

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2016ء) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہاہے کہ امریکہ افغانستان میں ڈبل گیم کھیل رہاہے ٬انہیں مان لینا چاہیے کہ وہ افغانستان میں امن لانے میں ناکام رہاہے۔

(جاری ہے)

سابق افغان صدرحامدکرزئی نے روسی اخبارکوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انتہاپسندی کیخلاف امریکا کوروس٬ایران اوربھارت سے مدد لینی چاہیے٬ پاکستان کوبھی انتہاپسندی کیخلاف تعاون میں شامل ہوناچاہیے٬طالبان کو جنگ سے شکست نہیں دی جاسکتی ٬مذاکرات سے ہی افغانستان میں امن آسکتاہے۔ان کا کہناتھا کہ امریکاافغانستان میں ڈبل گیم کھیل رہاہے٬امریکاکومان لیناچاہیے کہ وہ افغانستان میں امن لانے میں ناکام رہاہے۔۔