لبریشن فرنٹ کی طرف سے مسلسل چھاپوں٬ گرفتاریوں اور غیر قانونی نظربندیوںکی شدید مذمت

حریت رہنماء ڈاکٹر حبی کی کوٹ بھلوال میں علالت پر اظہار تشویش

منگل 18 اکتوبر 2016 12:10

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیںجموںوکشمیر لبریشن فرنٹ نے مقبوضہ وادی کشمیرمیں جاری ظلم و تشدد٬ چھاپوں ٬ گرفتاریوںاور حریت قائدین اورکارکنوںکی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی نظربند ی کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کپواڑہ میں بھارتی پولیس کی طرف سے پارٹی کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ٹنگمرگ میں لبریشن فرنٹ کے مرکزی نائب آرگنائزر میر سراج الدین ٬ سوپور میں فرنٹ کے ذمہ داروں خضر محمد اورمحمد الطاف گجری کے گھر پر چھاپے مار کر مکینوںکو ہراساں کیا ہے۔

فرنٹ نے پارٹی چیئرمین محمد یاسین ملک اور نائب چیئرمین ایڈوکیٹ بشیر احمد بٹ کے علاوہ پارٹی رہنمائوں شوکت احمد بخشی٬ نور محمد کلوال٬ محمد یاسین بٹ٬ بشیر احمد کشمیری٬ بشیر احمد راتھر٬ فیاض احمد ٬ شبیر احمد گنائی٬مشتاق احمد میر ٬اسدللہ شیخ ٬ محمد اسحاق ملک کی غیر قانونی نظربندی کو طول دینے پر شدید افسوس ظاہر کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہزاروں نوجوانوں٬بزرگوں اورخواتین کو گرفتار کرکے ان میں بیشتر پر کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیاگیا ہے جبکہ چھاپوں٬ توڑ پھوڑ٬ ظلم و تشد اور ایسے ہی دیگر ظالمانہ ہتھکنڈوںنے جمہوریت اور خیالات کی جنگ جیسے بلند بانگ دعوئوں کی اصلیت کو اظہر من الشمس کردیا ہے۔

ترجمان نے سینئر حریت لیڈر ڈاکٹر غلام محمد حبی کی جموںکی کوٹ بھلوال جیل میںبگڑتی ہوئی صحت پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر حبی کوجیل میں مناسب طبعی سہولت فراہم نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے انکی صحت تیزی سے گررہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں سولہ سال کے لڑکے سے لیکر پچاسی سالہ بزرگ پر جس طرح کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیاجارہا ہے اس نے بھی نام نہاد جمہوریت کا چہرہ بے نقاب کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :