امریکا افغانستان میں ڈبل گیم کھیل رہا ہے: سابق افغان صدر حامد کرزئی

muhammad ali محمد علی پیر 17 اکتوبر 2016 19:55

امریکا افغانستان میں ڈبل گیم کھیل رہا ہے: سابق افغان صدر حامد کرزئی

کابل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17اکتوبر ۔2016ء) سابق افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان میں ڈبل گیم کھیل رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق افغان صدر حامد کرزئی کی جانب سے امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حامد کرزئی نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا افغانستان میں ڈبل گیم کھیل رہا ہے۔ امریکا کو مان لینا چاہیے کہ وہ افغانستان میں امن لانے میں ناکام رہا ہے۔ انتہا پسندی کیخلاف امریکا ک وروس، ایران اور بھارت سے مدد لینی چاہیے جبکہ پاکستان کو بھی انتہاپسندی کے خلاف تعاون میں شامل ہونا چاہیے۔