صدر پاکستان کے دورہ آزادکشمیر سے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر کو تقویت٬مظلو م کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ٬سردار میر اکبر خان

پیر 17 اکتوبر 2016 17:44

مظفرآبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2016ء) وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ صدر پاکستان ممنون حسین کے دورہ آزادکشمیر سے مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملی ہے اور مظلو م کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر پر صدر پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور مسئلہ کشمیر کا پرامن حل مذکرات کے ذریعے چاہتے ہیں ۔

وزیر جنگلات نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) تحریک آزادی کشمیر کی نگہبان ہے اور مظلو م کشمیر ی عوام کی مکمل آزادی تک ان کی سیاسی ٬سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی اور کشمیر یوں کی مکمل آزادی تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں مظلوم کشمیر یوں پر ظلم وستم کے پہاڑ ڈھارہا ہے اور کشمیریوں کی آزادی کے حوالے سے اقوام متحدہ میں منظور شدہ قراردادوں سے انحراف کررہاہے ۔

اور آئے روز مختلف ڈراموں کے ذریعے پاکستان کے خلاف الزامات لگا رہا ہے ۔ لیکن یہ ڈرامے پوری دنیا میں بے نقاب ہوچکے ہیں ۔ جبکہ بھارت جنوبی ایشیاء میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کا وزیراعظم نریندرمودی جنوبی ایشیا ء کے امن کے لیے موذی بنا ہوا ہے ۔ نریندری مودی عالمی دہشت گرد ہے اور نفسیاتی مریض ہے اور بے گناہ مسلمانوں اور کشمیر یوں کے قتل عام میں ملوث ہے ۔

معصوم مسلمانوں کے قتل کے جرم میں عالمی عدالت کی جانب سے نریندر مودی کو پھانسی کی سز ا دی جائے تاکہ جنوبی ایشیاء میں امن وامان کا قیام ممکن ہوسکے ۔ انھوں نے اگر بھارت نے لائن آف کنٹرول پرجارحیت کی تو کشمیر ی عوام کا ہر فرد اپنی پاک افواج کے ساتھ ملکر ا س جارحیت کا مقابلہ کریں گے اور بھارت کو عبرت ناک شکست دیں گے ۔ انھوں نے اقوام متحدہ کے ادروں سے اپیل کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر ی میں جاری مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق ٬حق خوداردیت دلوانے میں اپنی قرادادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ۔ ۔۔۔راٹھور

متعلقہ عنوان :