بھارت کا خطے کا تھانیداربننے کا خواب کبھی پورانہیں ہوگا‘ چوہدری محمدسرور

بھارت ہم پر الزام ترشیوں کی بجائے اپنی دہشت گردی کا جواب دیں ‘کشمیر یوں کی اپنی آزادی کیلئے جاری تحر یک پر امن ہے مگر بھارت وہاں تشدد کو فروغ کو دے رہاہے ‘مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی شر مناک ہے‘ تحر یک انصاف کے زیر اہتمام ‘‘مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش کیوں ‘‘کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب

پیر 17 اکتوبر 2016 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2016ء) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت کا خطے کا تھانیداربننے کا خواب کبھی پورانہیں ہوگا‘ بھارت ہم پر الزام ترشیوں کی بجائے اپنی دہشت گردی کا جواب دیں ‘کشمیر یوں کی اپنی آزادی کیلئے جاری تحر یک پر امن ہے مگر بھارت وہاں تشدد کو فروغ کو دے رہاہے ‘مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی شر مناک ہے ۔

وہ لندن میں تحر یک انصاف کے زیر اہتمام ‘‘مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش کیوں ‘‘کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر چوہدری رمضان پرویز ‘فاروق افضل شیخ اور علی احمد صوفی سمیت دیگر بھی موجود تھے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ سے پاکستان کو دنیا میں بدنام کر نے کیلئے جھوٹے پر وپگنڈے کیے ہیں مگر وہ آج تک اس میں ناکام رہا ہے اور آئندہ بھی اس کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت خطے میں تھانیدار بننے کی ناکام کوشش کر رہا ہے اس کا تھانیداربننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقو ق کی تنظیموں کی ذمہ داری بنتی ہے وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے پر امن کشمیر یوںپر کیے جانیوالے مظالم اور دہشت گردی کے خلاف آواز بلندکر یں مگر بد قسمتی سے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جو انتہائی شر مناک ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کرتمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر کے معاملے پر متحد ہیں اور کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے افواج پاکستان کیساتھ کندھے سے کند ھا ملاکر چل رہی ہے اور بھارت کو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا چاہیے ورنہ بھارت اپنی موت کو دیگا ۔

متعلقہ عنوان :