مظفرآباد٬ حکومت آزادکشمیر اور انسپکٹر جنرل پولیس کی ہٹ دھرمی ٬ پولیس اہلکاروں کو جبرافارغ کرنے پر احتجاج 6ویں روز میں داخل ٬

متاثرہ ملازموں کا تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان

پیر 17 اکتوبر 2016 17:25

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2016ء) مظفرآباد میں حکومت آزادکشمیر اور انسپکٹر جنرل پولیس کی ہٹ دھرمی کے باعث 119پولیس اہلکاروں کو جبرافارغ کرنے پر احتجاج 6ویں روز میں داخل مطالبات پورے نہ ہوسکے متاثرہ ملازموں کا تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق حکومت آزادکشمیر اور انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر نے آزادکشمیر میں باہر سے آنے والی مختلف تعمیراتی کمپنیوں کی سیکیورٹی کے لئے پولیس نوجوانوں کی بھرتی کی اور 14ماہ ٹریننگ کے بعد ان کو تعمیراتی کمپنیوں کی سیکیورٹی کے لئے معمور کردیا جبکہ ان ملازمین کے ساتھ ابتدائی ایگریمنٹ تین سال کا تھا سابقہ حکومت اور موجودہ حکومت نے بجائے ایگریمنٹ ختم کرنے کے ان ملازموں کو لولی پوپ دے کر ڈیوٹی کرواتے رہے جبکہ 9سال بعد اچانک ہی مسلم لیگ (ن) کی نئی حکومت جن کا مشن بے روز گاری ختم کرنا تھا انہوں نے 119ملازمین کو 2ماہ بغیر تنخواہ دئیے فارغ کردیا انسپکٹر جنرل پولیس کے دفتر سے جاری ہونے والے رولز کے مطابق یہ ملازمین کنٹریکٹ پر تھے جن کو ان کے ایگریمنٹ کے مطابق فارغ کیا گیا ہے جبکہ ایگریمنٹ کے مطابق ان ملازمین کے ساتھ تین سال کا ایگریمنٹ تھا جو کہ 9سال بعد ان کو جبر ٰ فارغ کرنے کا کوئی رول موجود ہی نہیں ہے حکومت نے ایک پلان کے تحت ان ملازمین کو فارغ کردیا ہے جبکہ اس وقت آزاد کشمیر پولیس میں پہلے سے کمی ہے 119پولیس اہلکاروں کو مستقل پولیس میں منتقل کیا جائے جبکہ متاثرہ پولیس ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہم تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے جس کی ذمہ داری حکومت آزادکشمیر پر عائد ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :