آزادکشمیر میں باران رحمت کے نزول کیلئے ہائی کورٹ سے ملحقہ گرائونڈ میں نماز استسقاء ادا کی گئی

پیر 17 اکتوبر 2016 16:48

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2016ء) آزادکشمیر میں طویل خشک سالی کے خاتمے اور باران رحمت کے نزول کیلئے گزشتہ روز دارالحکومت میں آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ سے ملحقہ گرائونڈ میں نماز استسقاء ادا کی گئی ۔

(جاری ہے)

نماز استسقاء میں وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ٬ سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر٬ وزراء حکومت سردار میر اکبر٬ مشتاق احمد منہاس٬راجہ نثار احمد خان ٬ فاروق سکندر ٬ممبراسمبلی چوہدری سعید ٬ چیف سیکرٹری آزاد کشمیرسکندر سلطان راجہ ٬ آئی جی پولیس بشیر میمن ٬ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ ٬ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر٬ سیکرٹری صاحبان ٬ سربراہان محکمہ جات ٬ وکلاء٬ علماء کرام ٬ تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے زعماء سمیت ملازمین اورشہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

نمازاستسقاء کے بعد اللہ تعالیٰ کے حضور باران رحمت ٬ شہداء جموں وکشمیر ٬اور عالم اسلام میں اتحاد و اتفاق کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :