مظفر آباد ٬ْبجلی کی شارٹ سرکٹ کے باعث پورا بازار جل کر خاکستر ٬ْآئل ڈپو تباہ

پیر 17 اکتوبر 2016 16:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2016ء)کہوڑی بازار میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کے باعث پورا بازار جل کر خاکستر آئل ڈپو بھی تباہ ٬ْلاکھوں روپے کا سامان ملبے کا ڈھیر بن گیا عوام حلقہ اپنی مدد آپ آگ پر چار گھنٹے بعد قابو پا لیا تفصیلات کے مطابق صبح تحصیل نصیر آباد پٹہکہ کے نواحی علاقہ کہوڑی مین بازار میں اچانک بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں 15سے زائد دکانیں اور ایک آئل ڈپو جل کر مکمل خاکستر ہوگیا لوگوں کا لاکھوں روپے کا سامان بھی جل گیا جس کے باعث عوام حلقہ کی جانب سے آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کو فون کر کے امداد کے لئے طلب کیا جو تاحال موقع پر نہ پہنچ سکی عوام نے اپنی مدد آپ آگ پر چار گھنٹے بعد قابو پا لیا عوام حلقہ کہوڑی سڑک بند کر کے برقیات کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا انہوں نے کہا کہ دوکانوں میں آگ محکمہ برقیات کی غفلت اور لاپرواہی سے لگی ہے بجلی کی لائنیں گزشتہ20سالوں سے نہ مرمت ہوئی ہیں اور نہ ہی نئی لگائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ متاثرہ تاجروں کو حکومت آزادکشمیر معاوضے کی ادائیگی کرے بصورت دیگر شاہراہ نیلم کہوڑی کے مقام سے بند کردیں گے۔