آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام آزاد کشمیر بھر میں 84وی سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا

مسلم کانفرنس واحد سواداعظم جماعت ہے جو ہر سطح پر کشمیریوں کی آواز اٹھاتی ہے ٬ْمقررین کا خطاب

پیر 17 اکتوبر 2016 16:42

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2016ء)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام آزاد کشمیر بھر میں 84وی سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد کیا گیااس سلسلہ میں گزشتہ روز مسلم کانفرنس ڈویژن مظفرآباد کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب مسلم کانفرنس ڈویژن کے سینئر نائب صدر خواجہ محمد شفیق کی رہائش گاہ حبیب منزل منعقد ہوئی۔

تقریب میں پیر سید غلام مرتضی گیلانی٬دیوان علی خان چغتائی٬شمیم علی ملک٬راجہ ثاقب مجید٬سمعیہ ساجد٬عنصر پیرزادہ٬ شیخ مقصود احمد٬سید اظہر گیلانی٬سجاد انور عباسی٬سید غلام مصطفی شاہ نقوی٬سید یاسر نقوی٬ہارون آزاد٬شیخ خورشید٬خواجہ نعمان عزیز٬کوثر پروین ایڈووکیٹ٬افشاں سعید ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس واحد سواداعظم جماعت ہے جو ہر سطح پر کشمیریوں کی آواز اٹھاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس 17اکتوبر 1932کو سرینگر کی پتھر مسجد میں کشمیری مسلمانوں کے تاریخ ساز اجتماع میں مسلمانوں کی اولین سیاسی جماعت مسلم کانفرنس کی بنیاد رکھی۔مسلم کانفرنس کے کارکن نظریہ الحق پاکستان کے لیے تادم مرگ جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مسلم کانفرنس کشمیری مسلمانوں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس 84سالہ جہد مسلسل کرنے پر دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔84سال میں ریاست کے عوام نے مضبوطی کیلئے شاندار کردار ادا کیا۔شیخ محمد عبداللہ سے لیکر سردار عتیق احمد خان تک جراتمندانہ قیادت نے تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے بے مثال کردار ادا کیا۔

آج گو نا گو مشکلات کے باوجود کارکنان آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سخت اور کٹن حالات میں بھی مسلم کانفرنس کا پرچم ہر پلیٹ فارم پر بلند رکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس کا قیام اس بیداری کا ثبوت تھا جس میں مسلمانان ریاست جموںو کشمیر کسی علاقائی گروہی لسانی اور نسلی تعصب کو حال نہ ہونے دیا اور مکمل اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیریوں کی آزادی اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کا آغاز کیا۔مسلم کانفرنس نے بڑے بڑے طوفانوں کا مقابلہ کیا اور آج بھی اپنے مشن اور راستے پر گامزن ہے۔مسلم کانفرنس نے اندرون وبیرون ملک ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کی آواز اٹھائی۔