بے ر وزگاری اور غربت کے خاتمہ کے لیے شعبہ پولٹری میں ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ٬ْڈاکٹر مطلوب حسین راجہ

پولٹری ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام بیوگان اورنادار غریب خواتین کومفت مرغیاںدی جارہی ہیں ٬ْ ملازمین سے گفتگو

پیر 17 اکتوبر 2016 16:42

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2016ء) ناظم اعلی لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ آزاد کشمیر ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ نے کہا ہے کہ بے ر وزگاری اور غربت کے خاتمہ کے لیے شعبہ پولٹری میں ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ٬ْلائیو سٹاک اور پولٹری شیڈ کی ترقی کے لئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس سے ریاستی ترقی میں اضافہ ہو گا محکمہ کی جاری سکیموں سے ضررورت مند افراد استفادہ حاصل کررہے ہیں گوشت اور انڈوں کی پیداوار میں اضافے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیںعوام کوروزمرہ کی ضرورت کی اشیاء اور خوراک مہیاکرنے کے لیے عوام الناس میں آگاہی مہم جاری ہے۔

انھوں نے کہاکہ پولٹری ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام بیوگان اورنادار غریب خواتین کومفت مرغیاںدی جارہی ہیں جس سے خواتین اپنے گھروں میں مرغیاں پال کرانڈوں کی پیداوارمیں اضافہ کرسکیں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے محکمہ کے ضلعی دفاتر ضلع کوٹلی کا دورہ کے دوران محکمہ امور حیوانات اور گورنمنٹ پولٹری کمپلیکس کے آفیسران و ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے محکمہ کے ضلعی دفاتر گورنمنٹ پولٹری کمپلیکس اور دفتر معاون ناظم اینمل ہیلتھ ویٹرنری سروسز کا بھی معائینہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک پولٹری ڈویلپمنٹ آفیسر کوٹلی ڈاکٹر سیلمان احمد خلجی اور معاون ناظم اینمل ہیلتھ ویٹرنری سروسز ڈاکٹر سردار فرید خان ٬ڈاکٹر حمزہ عزیز ویٹرنری آفیسر توسیع کوٹلی نے ان کا پرتباک استقبال کیا ۔

انھوں نے پولٹری کمپلیکس کے معائینہ کے دوران ماہ رواں میں مناسب ترین قیمت پر عوام کہ مہیا کی جانے والی مرغیوںاور ان کی ویکسین شیڈول کے بارہ میں بھی دریافت کیا۔ انھوں نے آزاد کشمیر سے غربت اور بیروزگاری کے خاتمہ کے لیے محکمہ لائیوسٹاک کی کاوشوں کو سراہا اور اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی انہوںنے مزید کہا کہ لائیوسٹاک پولٹری شیڈ کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے۔ اس لیے محکمہ کہ تمام ملازمین و افسران دیانت داری سے اپنے فرائض سرانجام دیں اور عوام سے ہمہ وقت رابطہ میں رہیںاورانھیںلائیوسٹاک کے فروغ کے لیے ضروری معلومات فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :