مقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے تناظر میں صدر پاکستان کا دورہ مظفرآباد لائق تحسین ہے ٬ْ راحت فاروق ایڈووکیٹ

مقبوضہ کشمیر میں 100دنوں سے جاری جدوجہد آزادی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ٬ْ لیگی رہنما کی میڈیا سے گفتگو

پیر 17 اکتوبر 2016 16:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2016ء) سینئر قانون دان اور لیگی خاتون رہنما محترمہ راحت فاروق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے تناظر میں صدر پاکستان کا دورہ مظفرآباد لائق تحسین ہے ۔ اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں صدر پاکستان ممنون حسین نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مثبت پیغام دیا ہے ۔

جائنٹ سیشن سے صدر پاکستان کے جاندار پیغام سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ۔ وفاقی حکومت نے مسئلہ کشمیر پر عالمی اور قومی سطح پر جاندار موقف اختیار کیا ہے جس سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 100دنوں سے جاری جدوجہد آزادی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر جاندار موقف اختیار کیا ہے ۔

حریت قیادت نے بھی وزیراعظم پاکستان کے جاندار خطاب کا خیر مقدم کیا ہے ۔ وزیراعظم پاکستان کے جاندار خطاب کے بعد صدر پاکستان نے آزاد کشمیر اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرکے کشمیر سے بھرپور یکجہتی اور پاکستان کی کشمیر سے وابستگی کا اظہار کیا ہے ۔ حکومت پاکستان کے جاندار موقف سے مسئلہ کشمیر پر بھارت کو عالمی سطح پر سخت دبائو کا سامنا ہے اور وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔

متعلقہ عنوان :