صدر پاکستان ممنون حسین کا دورہ آزاد کشمیر تحریک آزادی کے لیے سنگ میل ہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بین الاقوامی سطح پر بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں٬سپیکرشاہ غلام قادر

پیر 17 اکتوبر 2016 16:34

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2016ء) آزاد کشمیراسمبلی کے سپیکرشاہ غلام قادر نے کہا کہ صدر پاکستان ممنون حسین کا دورہ آزاد کشمیر تحریک آزادی کے لیے سنگ میل ہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بین الاقوامی سطح پر بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ٬ مسلم لیگ (ن) کی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل اور خطے کی تعمیرو ترقی کے لیے مثبت سوچ رکھتی ہے۔

سپیکر اسمبلی نے صدر پاکستان کے دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اپنی اور اراکین اسمبلی و کونسل کی جانب سے خوش آمدید کہتا ہوں کشمیر کاز میں گہری دلچسپی لینے پر شکر گزار ہیں ملت اسلامیہ اور پاکستان کشمیر عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیں19جولائی1947ء میں پاکستان کے ساتھ اسلاف نے الحاق کا تاریخی قابل فخر فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

ہر مشکل وقت مین پاکستانی عوام حکومت اور مسلح افواج نے ہمارا ساتھ دیا۔

زلزلہ ہو سیلاب ہم سرخرو ہوئے ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ بحالی پر شکرگزار ہیں۔ 68سال سے جدوجہد آزادی جاری ہے۔ سنہری قربانیاں دی گئی ہیں نوجوان شہید ہوئے خواتین کی عصمتیں لوٹ لی گئی بھارتی افواج نے درندگی کا ثبوت دیا ہے۔ پیلٹ گنوں سے لوگ بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔ ہزار وں معذور ہو چکے ہیں۔ لیکن تاریخی رشتے کمزور نہیں ہوں گے۔ آج بھی کشمیر ی مردو زن پاکستانی جھنڈے محبت و عقیدت سے اٹھاتے ہیں۔

07لاکھ افواج کا بھرپور مقابلہ کر رہے ہیں۔ برہان وانی کی شہادت نے آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونک دی ہے۔ انھوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے جنرل اسمبلی میں تاریخی خطاب کا خیرمقدم کیا سپیکر نے وزیر اعظم پاکستان مسلح افواج اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا انھوں نے کہاکہ مسلح افواج کے ساتھ ملکر منہ توڑ جواب دیں گے۔ آزادی کشمیر عوام کا حق ہے جو بھارت کو بہر صورت دینا پڑے گی۔