سندھ میں رینجرزکے اختیارات میں90روز کی توسیع کانوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 اکتوبر 2016 16:07

سندھ میں رینجرزکے اختیارات میں90روز کی توسیع کانوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا۔ذرائع

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اکتوبر2016ء) :وفاقی وزارت داخلہ نے حکومت سندھ کی درخواست پر رینجرزکے اختیارات میں90روز کی توسیع کردی ہے،جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق سندھ حکومت نے وزارت داخلہ کو رینجرزسندھ کے اختیارات میں توسیع کی درخواست کی،جس پر وزارت داخلہ نے رینجرز کے اختیارات میں 3مہینے کی توسیع کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ اور سندھ حکومت میں رینجرزاختیارات میں توسیع کے معاملات خوش اسلوبی اور باہمی رضامندی سے طے پائے۔

متعلقہ عنوان :