ترکی اور پاکستان یکجان دو قالب کی طرح ہیں٬ ترکی نے ہر اہم مسئلے پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی٬ کشمیر کے حوالے سے ترکی نے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے٬ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں حالات کی سنگینی کا نوٹس لینا چاہئے٬ بھارت سرحدوں پر نقل و حرکت٬ سول آبادی کو نشانہ بنا کر مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوششیں کر رہا ہے تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہو گا٬ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو اب طاقت کے زور پر دبایا نہیں جا سکتا
مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے وزیراعظم کی جانب سے ترکی بھجوائے جانے والے وفد کے سربراہ محمد پرویز ملک کی ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت
پیر 17 اکتوبر 2016 15:57
(جاری ہے)
بچوں٬ عورتوں اور بوڑھوں پر گولیاں برسائی جا رہی ہیں تاہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور پرامن احتجاج جاری ہے٬ ہم نے دورہ ترکی کے موقع پر ذمہ داران کو ان تمام حالات سے آگاہ کیا ہے۔
ترکی نے ہمیشہ وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف کے موقف کی تائید کی ہے۔ وہاں پر اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی اور دیگر فورمز پر بھی مسئلہ کشمیر اور موجودہ صورتحال پر توجہ دلانے پر بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ٬ انسانی حقوق اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت دیگر اداروں کے فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھجوانے کا مطالبہ کیا تھا تا ہم ابھی تک اس جانب کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں حالات کی سنگینی کا نوٹس لینا چاہئے۔ بھارت سرحدوں پر نقل و حرکت٬ سول آبادی کو نشانہ بنا کر مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوششیں کر رہا ہے تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہو گا۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو اب طاقت کے زور پر دبایا نہیں جا سکتا۔ بھارت خود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس مسئلے کا اقرار کر چکا ہے جبکہ اس حوالے سے سلامتی کونسل کی قراردادیں بھی موجود ہیں۔ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ خطے میں امن اور خوشحالی کیلئے کشمیریوں کے تسلیم شدہ حق استصواب رائے کیلئے بھارت کو قائل کرے٬ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔ پرامن کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پرامن احتجاج کرنے والوں کیخلاف طاقت کے استعمال میں زخمی ہونے والوں کو طبی سہولیات نہیں مل رہیں۔ ڈاکٹروں پر تشدد کیا جا رہا ہے ایسی صورتحال سے عالمی برادری کی لاتعلقی اور خاموشی معنی خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.