تھانہ گڑھی دوپٹہ نے بڑامعرکہ سر کرلیا٬ متعدد مقدمات میں مطلوب وارداتی گروہ کااہم رکن ڈرامائی انداز میں گرفتار

پیر 17 اکتوبر 2016 15:57

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2016ء) تھانہ گڑھی دوپٹہ نے بڑامعرکہ سر کرلیا٬ متعدد مقدمات میں مطلوب وارداتی گروہ کااہم رکن ڈرامائی انداز میں گرفتار٬ سنسنی خیر انکشافات متوقع ٬ عوام علاقہ کاپولیس کوخراج تحسین٬ تفصیلا تک مطابق ایس ایس پی مظفرآباد کی خصوصی ہدایت پر تھانہ گڑھی دوپٹہ نے سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی تیز کردیں٬موئیاںکھکھیاں٬سے تعلق رکھنے والے متعدد مقدمات میںملوث ٬ وارداتی گروہ کے گرد گھیرا تنگ کردیا گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ گڑھی دوپٹہ بابر رفیق کی ہدایت پر تفتیشی آفیسر سید شفقت نقوی نے ہمراہ محمد بشارت ڈی ایف سی ٬ توقیر گیلانی ٬ ایس جی ودیگر ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران محمد اکبر ولد محمد اسماعیل کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

محمد اسماعیل اور اس کے بیٹے علاقے میں امن کے دشمن ہیں اور پولیس کومتعدد مقدمات میںملوث ہیں یہ شرپسند وارداتی گروہ ہربار واردات کرکے غائب ہوجاتے ہیں۔ اور پولیس گرفتاریوں میںمشکلات کاشکار ہوتی ہے مگراب کی بار ایس ایچ او بابر رفیق اور تفتیشی آفیسر نے اس گروہ کیخلاف سخت کارروائی کرکے عوام کوجان ومال کاتحفظ فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کاآغاز کردیاہے ۔ عوام علاقہ نے وارداتی گروہ کے اہم رکن کی گرفتاری پر پولیس کوخراج تحسین پیش کیاہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :