تحصیل لمنیاں کے گائوں بانڈی گورسیاںمیں زہریلہ کھانا کھانے سے ا آٹھ سالہ بچہ جاں بحق

پیر 17 اکتوبر 2016 15:46

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2016ء) ضلع جہلم ویلی کی تحصیل لمنیاں کے گائوں بانڈی گورسیاںمیں زہریلہ کھانا کھانے سے ایک آٹھ سالہ بچہ جاں بحق جبکہ خاندان کے دیگر چار افراد کو زندگی اور موت کی کشمکش میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل کراو دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گائوں بانڈی گورسیاں کے رہائشی صادق حسین ولد سلام دین اور ان کے گھر کے دیگر چار افراد نے کھانا کھایا تو ان کی حالت خراب ہو گئی کھانا کھانے کے چند منٹوں بعد ایک آٹھ سالہ بچہ کفایت صادق ولد صادق حسین جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر چار افراد صادق حسین ولد سلام دین ٬طیب صادق ولد صادق حسین ٬شاہد صادق ولد صادق حسین اور شمیم اختر زوجہ صادق حسین کو زندگی اور موت کی کشمکش میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے جہاں پر ایک اور بچے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے تھانہ پو لیس جہلم ویلی نے واقعہ کے فوری بعد موقعہ پر پہنچ کر گھر میں موجود کھانے پینے کی تمام اشیاء کو قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ جاں بحق ہو نے والے آٹھ سالہ بچے کو آبائی گائوں بانڈی گورسیاں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :