Live Updates

عمران خان سیاسی تنہاہی کا شکار ہیں اور چور دروازے سے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصرکی ’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت

پیر 17 اکتوبر 2016 15:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ خطے کی موجوددہ صورتحال٬ بھارتی جارحانہ عزائم اور جدوجہد آزادی کشمیر کے فیصلہ کن موڑ پر ہونے کے موقع پر عمران خان کا اسلام آباد بند کرنے کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے٬ بھارتی جارحیت اور مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ سے متفقہ قرارداد کی منظوری اور آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کی مسئلہ کشمیر پروفاقی حکومت کے موقف کی بھر پور حمایت سے مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کو نئی زندگی اور کشمیر ی عوام کو بڑا حوصلہ ملا ہے۔

یہ بات انہوں نے پیر کو ’’اے پی پی‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اسلام آباد بند کرنے کا لندن پلان تھری کا منصوبہ بھی ناکام ہوگا٬تحریک انصاف وفاقی دارالحکومت کو بند کرنے اور دھرنا دینے کی بجائے الیکشن کمیشن اور عدالت کے فیصلوں کا انتظار کریں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں سنیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے بتایا کہ عمران خان سیاسی تنہاہی کا شکار ہیں اور چور دروازے سے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں مگر انکا یہ خوب کبھی بھی پورا نہیں ہوگاجبکہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے تحریک انصاف کے اسلام آباد احتجاج میں شرکت سے صاف انکار کردیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات