مسلم کانفرنس ڈویژن مظفرآباد کے زیر اہتمام پارٹی کی 84 ویں سالگرہ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
پیر 17 اکتوبر 2016 15:32
(جاری ہے)
اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس واحد سواداعظم جماعت ہے جو ہر سطح پر کشمیریوں کی آواز اٹھاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس 17اکتوبر 1932کو سرینگر کی پتھر مسجد میں کشمیری مسلمانوں کے تاریخ ساز اجتماع میں مسلمانوں کی اولین سیاسی جماعت مسلم کانفرنس کی بنیاد رکھی۔مسلم کانفرنس کے کارکن نظریہ الحق پاکستان کے لیے تادم مرگ جدوجہد جاری رکھیں گے۔مسلم کانفرنس کشمیری مسلمانوں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس 84سالہ جہد مسلسل کرنے پر دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔84سال میں ریاست کے عوام نے مضبوطی کیلئے شاندار کردار ادا کیا۔شیخ محمد عبداللہ سے لیکر سردار عتیق احمد خان تک جراتمندانہ قیادت نے تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے بے مثال کردار ادا کیا۔آج گو نا گو مشکلات کے باوجود کارکنان آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سخت اور کٹن حالات میں بھی مسلم کانفرنس کا پرچم ہر پلیٹ فارم پر بلند رکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس کا قیام اس بیداری کا ثبوت تھا جس میں مسلمانان ریاست جموںو کشمیر کسی علاقائی گروہی لسانی اور نسلی تعصب کو حال نہ ہونے دیا اور مکمل اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیریوں کی آزادی اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کا آغاز کیا۔مسلم کانفرنس نے بڑے بڑے طوفانوں کا مقابلہ کیا اور آج بھی اپنے مشن اور راستے پر گامزن ہے۔مسلم کانفرنس نے اندرون وبیرون ملک ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کی آواز اٹھائی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.