ربیع کی فصل کیلئے بیج اور کھاد محکمہ زراعت نے راولاکوٹ میں پہنچا دئیے ہیں‘ ناظم اعلیٰ

پیر 17 اکتوبر 2016 15:32

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2016ء) ناظم اعلیٰ ڈاکٹر محمد بشیر بٹ اور نائب ناظم راجہ مقبول حسین خان کی ہدایات کے مطابق ربیع کی فصل کیلئے بیج اور کھاد محکمہ زراعت نے راولاکوٹ میں پہنچا دئیے گئے ہیںاور زمینداروں کو بروقت کھاد اور بیج فراہم کیے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

موسم ربیع 2016-17 راولاکوٹ میں بروقت کاشت گندم کے حوالے سے محکمہ زراعت سے تصدیق شدہ اعلیٰ معیار کا بیج گندم تعدادی 500 بیگ و کھاد ڈی اے پی (DAP) تعدادی 400 بیگ راولاکوٹ کے مختلف زرعی توسیع مراکز پر نہایت مناسب نرخوں پر دستیاب ہے ۔

زمینداربیج گندم اور کھاد کیلئے اپنے نزدیکی زرعی توسیع مراکز پر رابطہ کریں۔ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر محمد بشیر بٹ نے محکمہ کے عملہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ دفاتر میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ زمینداروں کو بیج و کھاد کے حصول میںکوئی دشواری پیش نہ آئے۔