گورنمنٹ ہائی سکول کلیال شہر میں لارڈ نذیر احمد کی آمد

پیر 17 اکتوبر 2016 15:32

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2016ء)گورنمنٹ ہائی سکول کلیال شہر میں لارڈ نذیر احمد کی آمد پر صدر معلم ٬محمد یعقوب چودھری ٬مع سٹاف اور طلباء ادارہذا نے مین گیٹ پر انکا استقبال کیا ۔گیٹ سے داخل ہوتے ہی لارڈ نذیرا حمد نے گراسی بیڈ یکھتے ہی مسرت کا اظہار کیا صدر معلم نے اپنے مختصر عرصہ میں تعمیراتی کاموں سے لارڈ نذیر احمد کو بریفنگ دیتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

سکول کے اندر مصنوعی گھاس اور ٹائل ورک کو دیکھ کر لارڈ نذیر احمد نے صدر معلم اور سٹاف کی کاوشوں کو سراہا ٬ لارڈ نذیر احمد کے ہمراہ ان کے بھائی طارق محمود اور وفد کے دیگر ارکان کے ساتھ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ راشد محمود تراب اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر بشارت اقبال بھی موجود تھے ۔ آخر میں صدر معلم نے معزز مہمانوں کو سادہ چائے کے کپ سے تواضع کی۔ اسکے بعد گراسی بیڈ میں گروپ فوٹو سیشن ہوا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ راشد محمود تراب ٬ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر راجہ بشارت اقبال ٬ اصدر معلم محمد یعقوب چودھری اور سٹاف کے پرائمری ٬جونیئر اور سینئر اساتذہ کرام نے اکھٹے گروپ فوٹو بنوایا ۔