ڈاکٹر ز کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا بند کیاجائے٬ ڈاکٹر زیاد افضل کیانی

پیر 17 اکتوبر 2016 15:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2016ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن مظفرآباد کے صدر ڈاکٹر زیاد افضل کیانی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ز کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا بند کیاجائے٬ ڈاکٹرز دل وجان سے عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں ۔

(جاری ہے)

منظم طریقے سے کردار کشی کرنا ڈاکٹرز کی حوصلہ شکنی ہے ٬اگر کہیں کوئی مسئلہ یا شکایت ہو تو اسکی تحقیقات کروائی جائے بغیرتحقیقات کے میڈیا ٹرائل ناانصافی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ٬حکومت اورمحکمہ صحت عامہ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس معاملے میں دلچسپی لیں تاکہ عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے کیونکہ کئی ڈاکٹرز مسلسل رات دن آن کال رہتے ہیں اس لیے بے بنیاد پروپیگنڈا بند کیاجائے ۔

ڈاکٹر زیاد افضل کیانی نے کہاکہ زندگی اورموت خالق کائنات کے اختیار میں ہے کوئی ذمہ دار ڈاکٹر جان بوجھ کر کسی انسانی زندگی کو موت کے منہ میں نہیں دھکیل سکتے محکمہ صحت کے حکام غیر جانبدارنہ تحقیقات کے علاوہ اجتماعی طور پر ڈاکٹر زکی کردار کشی رکوانے کے لئے اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :