آزادکشمیر میں فی من آٹا ڈیڑھ سو روپے سستا کرنے کے حکم پر عملدرآمد نہ ہوسکا

پیر 17 اکتوبر 2016 15:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2016ء)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی طرف سے آزادکشمیر میں فی من آٹا ڈیڑھ سو روپے سستا کرنے کے حکم پر عملدرآمد نہ ہوسکا ٬مسلم لیگ کے حامیوں اورکارکنوں سمیت عوامی حلقوں میں مایوسی پھیل گئی ٬وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے وعدہ ایفا نہ ہونے پر لیگی کارکنان عوام کے سامنے منہ چھپاتے پھرنے لگے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے وزیراعظم آزادکشمیر نے 06اکتوبر کو آزادکشمیر میں محکمہ خوراک کی طرف سے مہیا کیا جانے والے آٹے کے نرخوں میں فی من ڈیڑھ سو روپے کم کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر تاحال عملدآمد نہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید مایوسی کا شکار ہیں ۔