ڈپٹی الیکشن کمشنر آزادکشمیر طارق محمود بٹ ایڈیشنل ڈائریکٹرنگ سٹاف بی پی ایس 19 کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ تعینات

پیر 17 اکتوبر 2016 15:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2016ء) ڈپٹی الیکشن کمشنر آزادکشمیر طارق محمود بٹ ایڈیشنل ڈائریکٹرنگ سٹاف بی پی ایس 19 کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ (کیم ) تعینات کردئیے گئے ۔طارق محمود بٹ قبل ازیں بحالی وتعمیر نو کے ادارے سیرا میں بطور ڈائریکٹر ڈونرز ٬سپانسر ز ٬میڈیا و کوآرڈینیشن خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ طارق محمود بٹ نے ناروے سے ڈویلپمنٹ سٹیڈیز میں ایم فل٬اوسلو یونیورسٹی سے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ میں ڈپلومہ ٬کامن ویلتھ یوتھ پروگرام میں ڈویلپمنٹ ورک کررکھا ہے جبکہ پنجاب یونیورسٹی سے جغرافیہ میں ماسٹر کررکھی ہے ۔

موصوف الیکشن کمیشن آزادکشمیر میں بطور الیکشن آفیسر تعینات ہوئے 1999ء میں محکمہ سماجی بہبود وترقی نسواں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٬الیکشن کمیشن میں اسسٹنٹ الیکشن کمشنر ٬محکمہ سروسز اینڈ جنر ل ایڈمنسٹریشن میں سٹاف آفیسر ٬تعمیر نو کے ادارے سیرا میں پہلے ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ٬پھر ڈائریکٹر ڈونرز ٬سپانسرز ٬سوشل پروٹیکشن ومیڈیا ٬اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی میں صوبائی سوشل پروٹیکشن کوآرڈینیٹر ٬سوشل پروٹیکشن کنسلٹنٹ کے عہدوں پر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء سنٹرل پریس کلب مظفرآبادکے سابق صدر روشن مغل ٬سینئر صحافی عبدالوحید کیانی٬راجہ مظہر وحید خان ایڈوکیٹ٬انصار نقوی٬سید فیض علی نے طارق محمود بٹ کو ایڈیشنل ڈائریکٹرنگ سٹاف تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :