دین اسلام کی سچی خدمت اسوہ حسینی ؓ اپنانے میں ہے‘علامہ اسحاق نقوی

پیر 17 اکتوبر 2016 15:30

چناری ٬ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2016ء) صوفیاء کرام کی عقیدتوں اورمحبتوں کا مرکز ومحور امام عالی مقام امام حسین ؑ کی ذات مقدس ہے۔ امام عالی مقام سید ناحسین ابن علی ؑ حضور کریم ﷺ کی سیرت طیبہ اور اسوہ حسنہ کے مرقع اورمجسمہ تھے ۔سانحہ کربلا کے نتیجہ میں حسین ؑ بھی زندہ ہیں اوراسلام بھی زندہ ہے ۔دین اسلام کی سچی خدمت اسوہ حسینی ؑ اپنانے میں ہے ۔

ان خیالا ت کااظہار مرکزی جامع مسجد اہل سنت گوجربانڈی میںشہید کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مبلغ الشیخ احمد دباغ ٬علامہ سید محمد اسحاق نقوی ودیگر نے کیا ٬مدرسہ سید ناابوتراب ؑ میں گزشتہ سال کی طرح مولانا سید محمد اسحاق نقوی کی صدارت میں یوم عاشورہ دسویں محرم الحرام کی سادہ مگر پُرقار تقریب انتہائی عقیدت واحترا م سے منائی گئی ٬جس میں مدرسہ سیدناابوتراب ؑ تعلیم القرآن گوجربانڈی کے اساتذہ وطلباء نے قرآن خوانی ٬حمد ونعت ومنقبت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی تقریب کے مہمان خصوصی عالمی مبلغ اسلام پیر طریقت ٬الشیخ احمد دباغ قادری ٬شازلی جو گزشتہ دس دنوں سے آزادکشمیر کے تبلیغی دورے پر تھے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 60ھ ہجری میں یزید خبیث تخت نشین ہوا وہ شیطان کا پیروکار بن کر اپنے فسق وفطور اوربداعالمیوں سے دین اسلام کو نقاب تلافی نقصان پہنچا رہا تھا وہ اپنے راستے میں حضرت امام حسین ؑ کا بڑا خطرہ سمجھتا تھا اُس نے آپ ؑ کو اپنی اطاعت وبیعت کے لئے ہر ممکن مجبور کیا چنانچہ امام عالی مقام سیدناامام حسین ؑ نے یزید کی بیعت اوراطاعت پر شہادت کو ترجیح دی اللہ تعالیٰ کے حضور تسلیم ورضا اورصبر واستقامت کا پیکر بنکر اپنی اوراپنی اوالاد ٬عزیز واقارب اوراپنے جانثاروں کی قربانی پیش کرکے دین اسلام کو تحفظ ودوام بخش دیا ۔

(جاری ہے)

آپ ؑ جنت کے سردار تھے اوراپنے دیس جنت کو جاپہنچے اوریزید اپنے انجام کو جاپہنچا ٬اس موقع پر پیر طریقت صوفی صفدر حسین نقشبندی سیفی بھی اپنے معتقدین کے قافلے کے ہمراہ تشریف فرماہوئے ۔انہوںنے بھی امام حسین ؑ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء کرام کی عقیدتوں اورمحبتوں کا مرکز ومحور امام عالی مقام امام حسین ؑ کی ذات مقدس ہے ۔

صبرواستقامت اورتسلیم ورضا کو سبق آپ ؑ کی ہی ذات سے ملتا ہے ۔تقریب کے بانی ومہہتم مولانا سید محمد اسحا ق نقوی نے کہا کہ امام عالی مقام سید ناحسین ابن علی ؑ حضور کریم ﷺ کی سیرت طیبہ اور اسوہ حسنہ کے مرقع اورمجسمہ تھے ۔کلمة الحق ٬دین اسلام کی بقاء اور دین مصطفوی کے تحفظ کے لئے آپ ؑ نے جو عظیم الشان لازوال قربانی پیش کی ہے وہ کسی کے بس میں نہیں تھی ۔

مولانا سید محمد اسحا ق نقوی نے مہمانان گرامی اورشرکاء تقریب کو شمولیت پر مبارکباد پیش کی اورشکریہ ادا کیا ۔درود وسلام اوراجتماعی دعا میں حریت کشمیر ٬افواج پاکستان کی استقامت اورکامرانی اوروطن عزیز پاکستان اورآزادکشمیر کی ترقی اورخوشحالی اورامن سلامتی کا خصوصی تذکرہ کیا گیا ۔تقریب کے اختتام پر حاضرین میں لنگر تقیسم کیا گیا ۔