پیپلزپارٹی جمہوریت کیلئے قربانیاں دینے والی جماعت ہے ٬ اختر پرویز اعوان

پیر 17 اکتوبر 2016 15:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2016ء) ممبر کشمیر کونسل ٬ پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء اختر پرویز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستا ن پیپلزپارٹی جمہوریت کیلئے قربانیاں دینے والی جماعت ہے ٬ شہیدذوالقفار علی بھٹو نے تختہ دار کو جوم لیا ٬ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے گولیاں کھا کر جان کی قربانی دیدی مگر ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچنے دیا نہ ہی عوامی حقوق پر سودے بازی کی اب بلاول بھٹو زرداری میدان میں آگئے ہیں ٬ مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں ٬ سانحہ کار ساز کے شہداء ک برسی پر نکالی گئی ریلی نے ثابت کردیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی مضبوط ترین قوت بن چکی ہے ٬ گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہداء کا ساز کار ساز کی قربانیوں کے صدقے ملک میں جمہوری استحکام کی راہیں ہموار ہئیں ۔

(جاری ہے)

آج اُن کی برسی پر ہم تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :