اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلائیں٬ محاذ آزادی

پیر 17 اکتوبر 2016 14:38

سرینگر17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیںجموںوکشمیر محاذآزادی کے صدر محمد اقبال میر نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوںپر بھارتی فورسز کے مظالم ٬ظلم و تشدد پیلٹ گن اور بلا شتعال فائرنگ کا سخت نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد اقبال میر نے سرینگرمیں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتی فورسز کے ظلم و تشدد٬ طاقت کے وحشیانہ اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی وجہ سے اب تک حالیہ انتفادہ کے دوران سو سے زیادہ معصوم نوجوان شہید اور سینکڑوں پیلٹ گن کے وحشیانہ استعمال کی وجہ سے اپنی بینائی سے محروم اورہزاروں زخمی ہو ئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے اس وقت عالمی برادری کی توجہ کشمیر کی موجودہ تشویشناک صورتحال اور بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیر میںبڑے پیمانے پر قتل وغارت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہٹانے کیلئے کنٹرول لائن پر کشیدگی بڑھا دی ہے اور جنگی ماحول پید اکیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :