آزادکشمیر ٬ْہٹیاں بالا میں مضرصحت کھانا کھانے سے بچہ جاں بحق ٬ْ ماں باپ اور دوبھائیوں کی حالت خراب

پیر 17 اکتوبر 2016 14:12

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2016ء) آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں مضرصحت کھانا کھانے سے بچہ جاں بحق ٬ْ ماں باپ اور دوبھائیوں کی حالت خراب ہوگئی جنھیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او راجا یاسر کے مطابق واقعہ ہٹیاں بالا کے علاقے لمنیاں میں پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد نے رات کا کھانا کھایا تھا جس کے بعد سے ان کی حالت خراب ہوگئی تھی ٬ْمتاثرہ افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم 6 سال کا بچہ دم توڑ گیاواقعہ میں ماں باپ اور دوبھائی بھی متاثر ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہرہے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی

متعلقہ عنوان :