ریاست کے تشخص کی بحالی کیلئے مسلم کانفرنس کے کارکنوں کا کردار قابل تحسین ہے‘ سلیم زمان ڈار

پیر 17 اکتوبر 2016 12:56

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2016ء)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی ممبرمجلس عاملہ سلیم زمان ڈارنے مسلم کانفرنس کے 84ویں سالگرہ کے موقع پرکہا ہے کہ ریاست کے تشخص کی بحالی کیلئے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کانفرنس کے کارکنوں نے جو کردارپیش کیا لائق تحسین ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی مضبوطی اور استحکام پاکستان کیلئے اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہر قر بانی دینے کو تیار ہیں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کو 84سال جہدمسلسل مکمل کر نے پر دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں 84سال میں ریاست کے عوام نے مسلم کانفرنس کی مضبوطی کیلئے شاندار کردارادا کیا شیخ محمد عبداللہ سے لے کر سردار عتیق احمد خان تک جرات مندانہ قیادت نے تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے بے مثل کردارادا کیا آج گوہ نا گوہ مشکلات کے باوجود کارکنان آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے سخت اور کٹھن حالات میں بھی مسلم کانفرنس کا پرچم ہر پلیٹ فارم پر بلند کیاقائد تحریک آزادی کشمیر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان مرحوم کے قول اور قائد کشمیر سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں ریاست کے عوام کے حقوق کیلئے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس میرپور اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں عوام کے حقوق اور متاثرین منگلاڈیم کے مسائل سے چشم پوشی حکومت اور اپوزیشن دونوں کو مہنگی پڑے گئی حکومت اور اپوزیشن دونوں ایک سکے کے دو رخُ ہیں عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کو شش کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم کانفرنس کی84ویںسالگرہ کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا سلیم زمان ڈار نے کہا کہ غیر ریاستی جماعتوں نے جس طرح تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچایا اس سے قبل پہلے کبھی نہیں پہنچا مگر ریاست کے عوام نے اپنے طاقت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے زریعہ سے تمام سازشوں کو منہ توڑ جواب دے کر ثابت کیا کہ ریاست کی آج بھی سب سے بڑی جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ہے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ملکر عوام کو خون چونس رہے ہیں سلیم زمان ڈارنے کہا کہ کارکنان آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ریاست کے تشخص پر کسی قسم کا سودا بازی قبول نہیں کرتے قائد تحریک آزادی کشمیر رہبر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار محمد عبدالقیوم خان مرحوم نے جس راہ کا تعین کشمیر بنے گا پاکستان کیا تھا آج وہ پوری آب وتاب کے ساتھ اپنی منزل کی جانب روادواں ہیں کارکنان مسلم کانفرنس جماعت کی مضبوطی کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرتے رہیں گئے ۔