سردار عتیق کی کال پر پوری کشمیری قوم متحد ہے‘ 24 نومبر کو سیز فائر لائن پائوں تلے روند دینگے‘ راجہ خورشید احمد

پیر 17 اکتوبر 2016 12:56

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2016ء) مسلم کانفرنس کا ہر کارکن اپنے قائد کی کال پر لبیک کہتے ہوئے 24 نومبر کو سیز فائر لائن کو پائوں تلے روند کر مسئلہ کشمیر کو منطقی انجام کی طرف لے جائیں گے صد ر جماعت سردار عتیق احمد خان کی کال پر پوری کشمیری قوم متحد ہے مسلم کانفرنس کی مضبوطی اور استحکام پاکستان کے لیے اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما و سابق امیدوار اسمبلی راجہ خورشید احمد ایڈووکیٹ نے مسلم کانفرنس کی 84 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے چوہدری شفیع ہائوس بھیال میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم کانفرن یوتھ ونگ کے صدر ماجد شفیع چوہدری ٬ مسلم کانفرنس مجلس عاملہ کے ممبر ظفر اقبال غازی٬ عثمان قریشی ایڈووکیٹ٬راجہ ساجد علی خان٬ راجہ مبشر خان ٬ نثار اعظم راجہ٬ زین عارف چوہدری ٬ حاجی چوہدری محمد شفیق٬ چوہدری افتخار٬ عدنان بھٹی ودیگر بھی موجود تھے راجہ خورشید احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ کشمیر میں مائوں بیٹیوں کی عصمتوں کو تار تار کیا جار ہا ہے نوجوان ٬ بچے اور بوڑھے بھارتی باربریت کے خلاف برسر پیکار ہیں بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کے اندر بسنے والی عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے بھارت زیادہ دیر تک کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے مگر اس کے لیے بیس کیمپ کے حکمرانوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا زبانی بلند و با نگ دعوے کرنے سے آزادی جیسی عظیم نعمت نہیں مل سکتی آزادی حاصل کرنے کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے پڑتے ہیں موجودہ حکمران اپنے عارضی اقتدار کا ایک لمحہ بھی کشمیری کی آزادی کے لیے قربان کرنے کو تیار نہ ہیں راجہ خورشید احمد ایڈووکیٹ نے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ غیر ریاستی یلغار نے ریاست کے تشخص کو بری طرح پامال کر کے رکھ دیا 84 سال گزرنے کے باوجود بھی مسلم کانفرنس کے کارکنان نے ریاست جموں وکشمیر کے تشخص کے لیے بے پناہ کردار ادا کیا صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی ولولہ انگیز قیاد ت میں مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کے ویژن کے مطابق پاک افواج کی پشت پرکھڑی ہے صدر جماعت کی طرف سے 24 اکتوبر کو کنٹرول لائن توڑنے کی کال تحریک آزادی کے لیے فیصلہ کن موڑ ثابت ہو گی آزادکشمیر بھر کی عوام 24نومبر کو مختلف سرحدی علاقوں سے خونی لکیر کو عبور کر کے نئی تاریخ رقم کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :