کوئٹہ ٬ گھر میں گھس کر نامعلوم افراد کی فائرنگ ٬ایک ہی گھر کی 2خواتین سمیت 3افراد قتل٬ 2خواتین زخمی

اتوار 16 اکتوبر 2016 23:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں گھر میں گھس کر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہی گھر کی 2خواتین سمیت 3افراد کو قتل جبکہ 2خواتین کوزخمی کرکے فرارہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے رہائشی عزیز اللہ کے گھر میں نامعلوم مسلح افراد نے گھس کرفائرنگ کرکے 2خواتین سمیت 3افراد کو قتل جبکہ دو خواتین کوزخمی کردیا٬پولیس اورسیکورٹی فورسز نے موقع پہنچ کر لاشوں اورزخمیوں ہسپتال منتقل کردیا جبکہ نامعلوم افراد جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔