پرویز رشید پہلے تو قومی اداروں کے خلاف ہرزہ رسائی کا جواب دیں٬ تحریک انصاف

نواز شریف کے درباریوں سے ملک وقوم کی بھلائی کی توقع عبث ہے٬ فیصل جاوید کا بیان

اتوار 16 اکتوبر 2016 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پرویز رشید پہلے تو قومی اداروں کے خلاف ہرزہ رسائی کا جواب دیں٬پرویز رشید اور ان کی جماعت ملک دشمنی کے مرتکب ہو چکے ہیں۔نواز شریف کے درباریوں سے ملک وقوم کی بھلائی کی توقع عبث ہے۔قومی اداروں کے خلاف سازشی ٹولے کے منہ سے پاکستانیت کی بات مضحکہ خیز ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ پاکستان تحریک انصاف سے جاری بیان کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات فیصل جاویدخان نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز رشیدزرداری کوسڑکوں پر گھسیٹنے والے شریف برادران کے جھوٹے دعووں کے محافظ ہیں۔ 30اکتوبر کو عوام کا ریلا ن لیگ کی گندگی کوملک سے دھو کر رکھ دے گا۔ قوم نوا ز شریف کے احتساب کے لیے عمران خان کے شانہ بشانہ ہے۔

متعلقہ عنوان :