مرغی کے ریٹ کی طرح فضل الرحمٰن کے ریٹس میں بھی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی آتی ہے٬مرادسعید

امیر مقام جیسے مفاد پرست لوٹوں کا اپنا پتا نہیں صبح کس پارٹی میں اور شام کو کس پارٹی میں ہونگے٬بیان

اتوار 16 اکتوبر 2016 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مراد سعید نے کہا ہے کہ مرغی کے ریٹ کی طرح فضل الرحمٰن کے ریٹس میں بھی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی آتی ہے٬دھاندلی کے معاملے کو مولانا نے کشمیر کمیٹی کی سربراہی اور ایک دو وزارتوں کے عوض حلال قرار دیا٬مولانا بتائیں کہ اب چوری شدہ دولت کو حلال قرار دینے کے لیے انہوں نے کیا قیمت وصول کی ہے۔

تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق مراد سعید نے کہا ہے کہ مولانا کو شاید معلوم نہیں کہ پانامہ لیکس کے بعد دنیا بھر میں باضمیر حکمران یا مستعفی ہوئے یا انہوں نے قوم کو وضاحت پیش کی۔ہمارے وزیر اعظم لوٹ مار کا حساب دینے کے بجائے مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ دے کر پاکیزگی کا سرٹیفیکیٹ لے لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

مولانا اپنی نوکری کرتے رہیں قوم نواز شریف کا احتساب کر کے رہے گی۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے رہنماء امیر مقام کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ امیر مقام جیسے مفاد پرست لوٹوں کا اپنا پتا نہیں صبح کس پارٹی میں اور شام کو کس پارٹی میں ہونگے۔عوام کااحساس اور درد ہو تو عمران کی سیاست سمجھ آئے امیر مقام کو٬نواز شریف کی ملازمت کرنے والے مینڈیٹ یا عوام کی بات کس منہ سے کرتے ہیں.۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تبدیلی اندھوں کو بھی دکھائی دے رہی ہے ٬امیر مقام کا کھوکھلا لہجہ اس بات کی غمازی کر رہا ہے کہ انہیں خود اپنے وزیر اعظم کی کرپشن کا علم ہے۔

امیر مقام جیسے درباری جھوٹی باتیں کر کے نواز شریف کو احتساب سے نہیں بچا سکتے۔بہتر یہ ہے کہ امیر مقام سرکس کرنے کے بجائے اپنے لیڈر سے پانامہ کا حساب مانگیں اور قوم کے پیسے کا پوچھیں۔

متعلقہ عنوان :