خواہش ہے کہ اپنی پسندیدہ گیم کرکٹ دوبارہ کھیلنا شروع کروں‘شہبازشریف

اتوار 16 اکتوبر 2016 23:10

خواہش ہے کہ اپنی پسندیدہ گیم کرکٹ دوبارہ کھیلنا شروع کروں‘شہبازشریف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ کھیل کرکٹ کودوبارہ کھیلنا شروع کریں اس سلسلے میں ٹیم بنا کر اتوار کو کرکٹ کھیلی جائے۔

(جاری ہے)

سوشل ویب سائیٹ ٹوئیٹرپرانہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ ان کے ا یک دوست نے ا نہیں ان کی پرانی ویڈیو بھیجی ہے جس میں وہ کرکٹ کھیل رہے ہیں ویڈیومیں دیکھا جاسکتاہے کہ میاں شہبازشریف ماہربیٹسمن کی طرح پہلی بال کوروکتے جبکہ دوسری بال کو سکس کیلئے ہٹ کرتے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وقت آگیاہے کہ اب کرکٹ ہراتوارکوکھیلی جائے ا ور اس سلسلے میں کرکٹ ٹیم بنائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :