پاکستان میں عربی زبان کے فروغ کے بانی الشیخ مولانا محمد بشیر سیالکوٹی طویل علالت کے بعد اللہ کو پیارے ہو گئے٬نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

اتوار 16 اکتوبر 2016 22:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء) پاکستان میں عربی زبان کے فروغ کے بانی الشیخ مولانا محمد بشیر سیالکوٹی طویل علالت کے بعد اللہ کو پیارے ہو گئے٬ آپ 1980میں پاکستان میں عربی زبان کے فروغ کے لیے سعودی عرب سے واپس آئے اور انسٹیٹیوٹ آف عریبک لینگویج قائم کیا٬ آپ نے درجنوں کی تعداد میں عربی زبان پر کتابیں لکھیں جو آج ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں نصاب کا حصہ ہیں٬ مولانا کی نماز جنازہ آج بروز پیر 17 اکتوبر بوقت 2:30 بجے ایچ11 قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :